ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / ’’ملک تباہ ہوگیا،لوگ استعفے دے رہے ،دوکروڑنوکری دینے کی بجائے روزگارکی شرح میں کمی‘‘ بے روزگاری پرراہل گاندھی نے وزیر اعظم کوبتایاہٹلر

’’ملک تباہ ہوگیا،لوگ استعفے دے رہے ،دوکروڑنوکری دینے کی بجائے روزگارکی شرح میں کمی‘‘ بے روزگاری پرراہل گاندھی نے وزیر اعظم کوبتایاہٹلر

Fri, 01 Feb 2019 02:16:46    S.O. News Service

نئی دہلی:31/ جنوری (ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) نیشنل سیمپل سروے آفس (این ایس ایس او)کی طرف سے جاری بیروزگاری کے اعداد و شمارنے مودی حکومت کی تشویش بڑھادی ہے۔کانگریس صدر راہل گاندھی سمیت دیگر اپوزیشن رہنماؤں کو اس مسئلے پر حکومت کوگھیررہے ہیں۔دریں اثنا مرکزی حکومت میں وزیر جتندر سنگھ کا بیان آیا ہے کہ حکومت ہر ایک کو ملازمت نہیں دے سکتی، وہ صرف اس منصوبوں کے ذریعہ انہیں محفوظ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی ذمہ دار حکومت ہر کسی کو ملازمت نہیں دے سکتی، لیکن روزگار کے منصوبوں کو محفوظ رکھ سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مہارت کی ترقی کی وزارت کی تشکیل سے وزیر اعظم نریندر مودی نے ملازمت اورروزگار کے پیداواری کے قیام کو آگے بڑھایا ہے۔نیشنل سیمپل سروے آفس (این ایس ایس او)کے تازہ ترین اعدادوشمارکے مطابق ملک میں بے روزگاری کی شرح 6.1فیصد ہے۔یہ اعداد و شمار 45سال کی بلند ترین سطح پر ہے۔اس سے پہلے1972-73میں ملک میں بے روزگار کی شرح 6 فیصد سے زائد تھی،اہم بات یہ ہے کہ اعداد و شمار نوٹ بندی کے بعدکے ہیں،جیسے ہی یہ اعداد و شمار اپوزیشن کے سامنے آئیں حزب اختلاف نے مودی حکومت کوآڑے ہاتھوں لیا۔کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے مودی حکومت کو بھی نشانہ بنایا۔وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے راہل گاندھی نے ان کاموازنہ جرمنی کے چانسلر ہٹلر سے کیا۔راہل نے ٹویٹ کیا کہ ہم سے وعدہ کیا گیا تھا کہ ہر سال 2کروڑ ملازمتیں دی جائیں گی لیکن پانچ سال بعد یہ پتہ چلا ہے کہ ملک تباہ ہوگیا ہے،آج ملک میں بے روزگاروں کی تعداد 45سالوں میں سب سے زیادہ ہے۔انہوں نے لکھا کہ 2017-2018میں ہی 6.5کروڑ نوجوان بیروزگارہوئے ہیں۔آپ کو بتادیں کہ راہل گاندھی نے اپنے ٹویٹ میں ’دی فیرہر‘‘ اصطلاح استعمال کیا۔جرمنی میں اس لفظ کامطلب ’لیڈر‘ہوتاہے۔نازی فوج نے اسے ہٹلر کے لئے استعمال کیا۔کانگریس کے ترجمان رندیپ سنگھ سرجیوالا نے بھی مودی حکومت کو نشانہ بنایا۔سرجیوالا نے کہاتھا کہ وزیر اعظم کی طرف سے 2کروڑ ملازمت دینے کا وعدہ ایک مذاق ثابت ہوا۔انہوں نے کہا کہ مودی حکومت اس رپورٹ کو پیش نہیں کرنا چاہتی تھی،اسی لئے قومی اعداد و شمار کمیشن کے دو ارکان نے استعفیٰ دے دیا۔


Share: